Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کابینہ نے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے ضمنی بجٹ مالی سال 2021-22 کی بھی منظوری دی۔
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 01:59pm

لاہور: پنجاب کابینہ نے صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے ۔

پنجاب کابینہ نے صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ نے ضمنی بجٹ مالی سال 2021-22 کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں نئے مالی سال کے مالیاتی بل اور مالی سال2021-22 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دے دی گئی۔

cm punjab

Lahore High Court

Hamza Shehbaz

Budget 2022-23