Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چور اور ڈاکو کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا چور ہے: عطااللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےلیگی قیادت کےخلاف بےبنیادالزامات لگائے ہیں۔
اپ ڈیٹ 11 جون 2022 12:55pm
اسکرین گریب فوٹو: آج نیوز
اسکرین گریب فوٹو: آج نیوز

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا کیس چار سال سے چل رہا ہے مگر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ چور اور ڈاکو کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا چور ہے، عمران نیازی اور عثمان بزدار حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے کمائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا 1 دن کا خرچہ کروڑوں روپے ہے جو کے پی کی حکومت کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ 13 تاریخ کو پیش کیا جائے گا، کون پیش کرے گا اسکا فیصلہ بھی جلدی کرلیا جائے گا۔

PMLN

lahore

Attaullah Tarar