Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیلی کاپٹر کا استعمال: خیبرپختونخوا حکومت نے قانون بنالیا

خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ اور وزراء کی مراعات میں اضافے کا قانون بنا لیا، بل آج صوبائی اسمبلی پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزراء سرکاری خرچے پر ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز استعمال کر سکیں گے۔
اپ ڈیٹ 10 جون 2022 09:41am
Khyber Pakhtunkhwa government has enacted a law on the use of helicopters | Aaj Updates

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے قانون بنالیا، آج صوبائی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ اور وزراء کی مراعات میں اضافے کا قانون بنا لیا، اس حوالے سے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں بل پیش کیا جائے گا۔

بل کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزراء سرکاری خرچے پر ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز استعمال کر سکیں گے۔

قانون کے تحت وزیر اعلیٰ اپنے لئے اور وزراء کے استعمال کیلئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے سکیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی صوابدید ہوگی کہ وہ جہاز یا ہیلی کاپٹر پاکستان ایئرفورس سے لیں یا مارکیٹ سے اور وزیراعلیٰ وہ جہاز یا ہیلی کاپٹر وزراء اور سرکاری افسران کو بھی دینے کے مجاز ہوں گے۔

اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کئی جلسوں میں خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر استعمال کرچکے ہیں۔

peshawar

cm kpk

KPK govt

KPK Assembly

helicopter

ministers