Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلیوں کو ورلڈ کپ کیلئے قطر جانے کی اجازت، قطری حکام

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یائر لاپڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ فٹ بال اور کھیل سے محبت لوگوں اور ریاستوں کو جوڑتی ہے
شائع 10 جون 2022 09:11am
میچ سے پہلے فیفا کا بینر آویزاں ہے۔ (رائٹرز)
میچ سے پہلے فیفا کا بینر آویزاں ہے۔ (رائٹرز)

دوحہ: اسرائیلی وزراء نے کہا ہے کہ اسرائیلی قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ گیمز میں شرکت کر سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزراء کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایک ایسے ملک کیلئے “ایک نیا دروازہ” کھولے گا، جس کے ساتھ اسرائیل کے اس وقت رسمی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

فیفا کے ساتھ کئی مہینوں کی بات چیت کے بعد ہونے والے اس معاہدے کا اعلان اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپڈ، وزیر دفاع بینی گانٹز اور وزیر کھیل چلی ٹراپر نے کیا۔

بیان میں اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ “فٹ بال اور کھیل سے محبت لوگوں اور ریاستوں کو جوڑتی ہے، اور نومبر میں ہونے والا ورلڈ کپ ہمارے لئے گرمجوشی کے رشتوں کا ایک نیا دروازہ کھولتا ہے۔”

خیال رہے کہ اسرائیل کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

تاہم قطرایک چھوٹی لیکن امیر خلیجی عرب ریاست ہے، جو نومبر کے آخر میں شروع ہونے والے مشرق وسطیٰ میں پہلے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

قطر ورلڈ کپ حکام نے بارہا کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران تمام قومیتوں کا خیرمقدم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو حیا کارڈ کیلئے درخواست دینی چاہیئے، مداح کی شناخت ہوسکے، جو قطر میں ان کے ڈخلے کیلئے ویزہ آسان ہوسکے۔

واضح رہے کہ اپنے خلیجی عرب پڑوسیوں بحرین اور متحدہ عرب امارات کے برعکس، جنہوں نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

تاہم قطر نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں ہیں۔

Israel

doha

qatar

World Cup

FIFA