Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

انجمن تاجران لاہور نے تجارتی مراکز کے اوقات کار مقرر کرنے کی مشروط حمایت کردی

لاہور: انجمن تاجران لاہور نے تجارتی مراکز کے اوقات کار مقرر کرنے کے فیصلے کی مشروط حمایت کر دی، کہا کہ مارکیٹیں...
شائع 09 جون 2022 06:36pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: انجمن تاجران لاہور نے تجارتی مراکز کے اوقات کار مقرر کرنے کے فیصلے کی مشروط حمایت کر دی، کہا کہ مارکیٹیں ساڑھے آٹھ کی بجائے رات دس بجے بند کی جائیں۔

صدر انجمن تاجران لاہور مشاہد نذیر اور چیئرمین سہیل بٹ نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے باعث لوگ خریداری کیلئے شام ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد دکانیں بند کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت کو مشورہ ہے کہ پورے پاکستان میں دکانیں پلازے اور ہوٹل رات دس بجے بند ہونے چاہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مارکیٹوں کا بجلی کا نظام سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے، حکومت سہولت دے تو تاجر تعاون کریں گے۔

تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ اوقات کار کم ہونے سے کاروبار متاثر ہو گا لہٰذا حکومت سارا بوجھ تاجروں پر نہ ڈالے۔

lahore

punjab

traders