Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اپ ڈیٹ 08 جون 2022 02:21pm

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے۔

درخواست گزار کے مطابق یوسف رضاگیلانی نےچیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لئے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے7ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، پریزائڈنگ آفیسر نےبدنیتی سے7ووٹر مسترد کئے۔

Supreme Court

اسلام آباد

Senate election

Yousuf Raza Gilani

Senator