Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لاہور: پلازہ میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق 5 زخمی، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا

لاہور کے فیصل چوک کے قریب واقع رحمان پلازہ میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پلازہ کی دوسری اور تیسری منزل پر لوگ آگ...
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 03:26pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

لاہور کے کمرشل پلازہ میں آتشزدگی، متعدد دفاتر کے لوگوں نے کھڑکیاں توڑ کر جانیں بچائیں، حادثے میں ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آتشزدگی کا واقعہ فیصل چوک مال روڈ کے قریب واقع رحمان پلازہ میں پیش آیا، کمرشل پلازے کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

پلازے میں دھویں کے بادل جمع ہوگئے، سنارکل کی مدد سے بلڈنگ سے 23 افراد کو باہر نکالا گیا۔

ریسکیو آفسیر کا کہنا ہے کہ بروقت رسپانس کے باعث بڑے نقصان سے بچ گئے۔

دوسری جانب عمارت سے ریسکیو کئے گئے پانچ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دم گھٹنے سے بیہوش ہونے والا پچاس سالہ مرزا وحید جانبر نہ ہوسکا۔

ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔

lahore

punjab