وزیراعلیٰ پنجاب نے منشیات فروشی کیخلاف کارروائیوں کا حکم دے دیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منشیات فروشی کیخلاف بھرپور کارروائیوں کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری دینگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور کے سابق چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے ملاقات، حمزہ شہباز نے ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور کو منشیات کیخلاف موثر اور منظم مہم چلانے کی ہدایت کی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے آٹے پر دو سو ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں، چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری دینگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگلے ماہ سے منتخب ہسپتالوں میں کینسر اور دیگر ادویات مفت ملیں گی، اندرون لاہور میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار اور گیس کی عدم فراہمی کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں، عوام کے دکھوں کے مداوے اور مسائل کے حل کیلئے ہر چھوٹے بڑے شہر جاؤں گا۔
Comments are closed on this story.