Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

7 جون سے لوڈ شیڈنگ کم ہوکر 3.5 گھنٹے ہوجائے گی: شاہد خاقان عباسی

7 جون سے لوڈشیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے جب کہ 16 جون سے تین گھنٹے سے بھی کم ہوجائے گی۔
اپ ڈیٹ 06 جون 2022 11:24pm
لوڈشیڈنگ کو دو گھنٹے سے بھی کم کردیا جائے گا۔ فوٹو — پی ٹی وی/
لوڈشیڈنگ کو دو گھنٹے سے بھی کم کردیا جائے گا۔ فوٹو — پی ٹی وی/
Kal say bijli sirf 3 ghantay band rahegi - Shahid Khaqan Abbasi | Aaj Updates

سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 16 جون سے لوڈ شیڈنگ 3 گھنٹے سے کم ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی اور وزیر مملکت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پالیں گے، 7 جون سے لوڈشیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے جب کہ 16 جون سے تین گھنٹے سے بھی کم ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کےبحران پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 4 ہزار میگا واٹ کی کمی کاسامنا ہے، جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے تاہم جون کے آخر میں لوڈشیڈنگ کو دو گھنٹے سے بھی کم کردیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا، انہوں نے بجلی کا کوئی نیا پلانٹ لگایا نہ ایل این جی کے لئے کوئی نیا سودا کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک فیصد بھی ٹیکس لاگو نہیں کیا ہے اور انہیں قیمت خرید پر فروخت کیا جائے گا۔

Shahid Khaqan Abbasi

پاکستان

Loadshedding