اس مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے: مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے، ہمارے بزرگ بھی اس مٹی میں ہیں ہم نے بھی اسی مٹی میں جانا ہے۔
لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ شاید سوشل میڈیا پر اتنی توجہ نہیں دے سکی، میں نے سب سے پہلے انسٹاگرام کی ٹیم لانچ کی۔
انہوں نے کہا کہ کارکان کمفرٹ زون سے باہر نکل کر ملک کیلئے آگے آرہے ہیں، 75 سال سے سن رہے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اسکی وجہ یہ ہے کہ پاپولر حکومتیں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، ہمیں کہا گیا کہ اتنے مشکل وقت میں حکومت کیوں لی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، پاکستان ڈیفالٹ ہونے کیلئے آگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی ملک چھوڑ کر بھاگ گئی، اس کے براہ راست بینیفشری عمران خان اور ان کی اہلیہ ہے۔
Comments are closed on this story.