Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عمران نیازی صاحب آپ سے بڑا چور پاکستان کی تاریخ میں نہیں آیا: عطا تارڑ

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ٹیکس چھوٹ فرح گوگی کی قربت کی بنیاد پر دی گئی، کل اثاثے جو ان...
شائع 05 جون 2022 05:53pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ٹیکس چھوٹ فرح گوگی کی قربت کی بنیاد پر دی گئی، کل اثاثے جو ان ڈکلیئرڈ ہیں وہ 8 سے 10 ارب کے ہیں۔

لاہور میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر دن دگنی رات چگنی ترقی کی، عوام پر مہنگائی کے پہاڑ ٹوٹتے رہے، فرح گوگی نے اربوں بنائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آج تک ذریعہ آمدن نہیں پتہ، کوئی نہیں بتا سکتا کہ وہ اپنا گزر بسر کیسے کرتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وہ کونسا ایسا بزنس ہے جس کے تحت وہ روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں، ہم پوچھ پوچھ کر تھک گئے لیکن یہ ابھی تک راز ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس راز سے پردہ اٹھ جانا چاہئے، پی ٹی آئی دور میں ڈپٹی کمشنرز سے آرپی اوز تک کی تعیناتی کے ریٹ مقرر تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی نے پورے پاکستان پر حکومت کی ہے، کروڑوں کی جائیداد ہو اور اقتدار میں آتے ہی وہ 8 سے 10 ارب ہوجائے، عمران خان یہ بزنس ہمیں بھی بتائیں، فرح گوگی نے عمران خان اور بشری بی بی کے ذریعے اربوں کی جائیدادیں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ مانیکا کے کہنے پر بطوروزیراعظم آپ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، دبئی میں ڈائمنڈ بیچے جاتے تھے اور کہا جاتا ہے کہ ہم نے جیولری بیچی ہے، یہ منی لانڈرنگ ڈائمنڈ کے ذریعے ہوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران ںیازی صاحب آپ سے بڑا چور پاکستان کی تاریخ میں نہیں آیا، اربوں کی منی لانڈرنگ ہے جو کک بیکس کی مد میں کی گئی۔

پاکستان

lahore