Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ پہنچ گیا

وزیراعظم نے متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کردی۔
شائع 05 جون 2022 12:28pm
فوٹو فائل بزنس ریکارڈر
فوٹو فائل بزنس ریکارڈر

اسلام آباد: ملک میں اس وقت بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ ہے،جس کے باعث مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

آج نیوز کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 924 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہ۔

ذرائع پاور ڈویژن نے کہا کہ پانی سے 5 ہزار 219میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 284میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 764 میگاواٹ ہے۔

علاوہ ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک جبکہ اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تاہم زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کروں گا۔

پاکستان

load shedding

energy crisis