Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم شہبازشریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان طلب کرلیا

توانائی، پیٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو وزیراعظم شہبازشریف نے قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے، لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر مؤثر عملدرآمد کرایا جائے گا ۔
شائع 05 جون 2022 09:22am

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24 گھنٹے میں طلب کرلیا ۔

توانائی، پیٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو وزیراعظم شہبازشریف نے قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے، لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر مؤثر عملدرآمد کرایا جائے گا ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت 5گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسا پلان بنایا جائے جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی محسوس ہو ، 2 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کروں گا۔

توانائی سے متعلق ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء اور حکام کی وضاحتیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد

meeting

Loadshedding

PM Shehbaz Sharif