Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی بھی مہنگی

ہر تندور پرروٹی اور نان کی قیمت الگ ہے جبکہ کوئی 18 روپے کا نان دے رہا ہے، تو کوئی 20 میں فروخت کر رہا ہے
شائع 04 جون 2022 02:49pm
پنجاب میں دس کلو آٹے کا تھیلہ عام مارکیٹ میں 500 روپے مین فروخت ہونے لگا، فوٹو فائل
پنجاب میں دس کلو آٹے کا تھیلہ عام مارکیٹ میں 500 روپے مین فروخت ہونے لگا، فوٹو فائل

لاہور: مہنگائی کے سبب پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت بڑھتے ہی روٹی اور نان کی قیمت میں اضافی ہوگیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق لاہور کے تندوروں پر روٹی 12روپے اور نان 18روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔

دریں اثنا چکی آٹا 90 سے 95 روپے فی کلو اور دس کلو آٹے کا تھیلہ عام مارکیٹ میں 500 روپے کا ہوگیا۔

تندوروں کے مالکان روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کی وجہ آٹے کے بڑھتے نرخ کو قرار دیتے ہوئے قیمت مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں ہر تندور پرروٹی اور نان کی قیمت الگ ہے جبکہ کوئی 18 روپے کا نان دے رہا ہے، تو کوئی 20 میں فروخت کر رہا ہے۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ غریب عوام کیلئے روٹی کھانا آسان ہو۔

پاکستان

punjab

Inflation