پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، ٹیکسٹائل ملز کو گیس فراہمی معطل
لاہور: پنجاب میں بجلی کے بعد گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا، سوئی ناردرن نے پنجاب میں ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی۔
سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی قلت کے باعث پنجاب میں ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گیس بند ہونے سے برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ایپٹما کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے غیر برآمدی شعبے کو گیس کی فراہمی جاری ہے جبکہ برآمدی شعبے کو فراہمی بند کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی سسٹم میں بروقت شامل نہ کئے جانے پر گیس کی قلت پیدا ہوئی۔
سوئی ناردرن حکام کے مطابق صرف کیپٹوپاور پلانٹس استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے، ایل این جی جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔
Comments are closed on this story.