لاہور: انار کلی دھماکے میں ملوث دو مبینہ دہشت گرد ہلاک
دہشتگردوں کے ٹھکانے پر پہنچتے ان کے 4 ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔
لاہور: انار کلی دھماکے میں ملوث دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بتایا کہ انارکلی دھماکے میں ملوث گرفتار دہشتگردوں کو اسلحہ اور بارودی مواد کی ریکوری کے لئے کھوکر پنڈ لے جايا جا رہا تھا۔
تاہم دہشتگردوں کے ٹھکانے پر پہنچتے ان کے 4 ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔
دہشتگردوں کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں گرفتار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کالعدم تحریک سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں میں عبدالرزاق اور ثناءاللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انار کلی دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے۔
تاہم حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کی جانب سے قبول کی تھی۔
punjab
CTD operation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.