Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور:چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی، وزیراعلی نے انکوائری کا حکم دیدیا

حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اپ ڈیٹ 04 جون 2022 03:54pm
اسپتال میں آج ہونے والے تمام آپریشنزمنسوخ کردیئے گئےـــ فوٹو فائل
اسپتال میں آج ہونے والے تمام آپریشنزمنسوخ کردیئے گئےـــ فوٹو فائل

لاہور: چلڈرن اسپتال میں صبح 5 بجے لگنے والی آگ پر7 گھنٹے بعد قابو پایا لیا گیا ہے۔

آج نیوزکے مطابق چلڈرن اسپتال میں لگی آگ اب تک بجھائی نہ جاسکی ہے جبکہ بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، جس نے تیسری منزل پرموجود ادویات کا اسٹاک جل کرخاکسترکردیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں 7 گھنٹے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوئیں تاہم اس دوران کروڑوں روپے کی ادویات جل کر راکھ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ چلڈرن اسپتال میں آج ہونے والے تمام آپریشنزمنسوخ کردیئے گئے جبکہ آگ لگنے کےباعث اوپی ڈی بھی بند کردی گئی

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا انکوائری کا حکم

دوسری جانب چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل اسٹورمیں آتشزدگی کے واقعے پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہرپہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

lahore

hospital

Hamza Shehbaz