Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: مکان کے تنازع پر بھائی نے بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور:لاہور میں پانچ مرلے کے مکان کے تنازع پر بھائی نے بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ لاہور کےعلاقے نواں کوٹ میں بھائی...
شائع 31 مئ 2022 06:16pm

لاہور:لاہور میں پانچ مرلے کے مکان کے تنازع پر بھائی نے بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

لاہور کےعلاقے نواں کوٹ میں بھائی نے بہن کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، گوجرانوالہ میں تعینات پولیس نائب قاصد عابد آج صبح بہن ساجدہ کے گھر آیا، بھانجا اپنے ماموں کے لیے ناشتہ لینے گیا تو گھرمیں گولیاں چل گئیں۔

جس کے بعد مقامی افراد نے فائرنگ کی آواز سنی، گھر میں داخل ہوئے تو دونوں کی لاشیں پڑی تھیں۔

دوسری جانب عزیزواقارب کے مطابق دونوں میں مکان کا تنازع حل کرنے کیلئے کوششیں ہو رہی تھیں لیکن معاملہ قتل اور خود کشی تک جاپہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کرکےمزید تفتیش کی جارہی ہے۔

lahore

Murder

Suicide