Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔ چیف...
شائع 31 مئ 2022 05:00pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔

تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل میں یہ نکتہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کی تشریح میں یہ نہیں کہا کہ اطلاق ماضی سے نہیں ہو گا۔

بیرسٹرعلی ظفر نے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے مطابق منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا اور سیٹ بھی نہیں رہے گی۔

وکیل کے مطابق آئین کی شق تریسٹھ اے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے سے آئین کا حصہ ہے اور فیصلے کا اطلاق بھی ماضی سے ہوگا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

LHC

cm punjab

Lahore High Court

Hamza Shehbaz