Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ میں “مس مینجمنٹ” کا ذمہ دار شفقت محمود کو قرار دے دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے لانگ مارچ میں “مس مینجمنٹ” کا ذمہ دار شفقت محمود کو قرار دے دیا، پی ٹی آئی پنجاب کی ذمہ...
شائع 30 مئ 2022 06:21pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے لانگ مارچ میں “مس مینجمنٹ” کا ذمہ دار شفقت محمود کو قرار دے دیا، پی ٹی آئی پنجاب کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں مس مینجمنٹ کا ذمہ دار سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو قراریتے ہوئے انہیں غیر فعال کردیا ہے اور پنجاب کی ذمہ داری پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئی ہیں۔

شفقت محمود اب شاہ محمود قریشی کی معاونت کریں گے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث شفقت محمود ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 2 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی متحرک اور ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناؤ کا ٹاسک بھی شاہ محمود قریشی کو سونپ دیا گیا ہے۔

Shafqat Mahmood

Shah Mehmood Qureshi

lahore

punjab