Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

گزشتہ حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے: وزیراعظم شہباز شریف

مانسہرہ: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹروے سے گزرا تو پتا چلا نوازشریف پاکستان کا معمار ہے، نوازشریف نے...
شائع 29 مئ 2022 06:04pm
Screengrab: HUM NEWS YouTube
Screengrab: HUM NEWS YouTube

مانسہرہ: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹروے سے گزرا تو پتا چلا نوازشریف پاکستان کا معمار ہے، نوازشریف نے پاکستان کی ترقی کیلئےدن رات محنت کی۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر دکھائیں گے، ایک انا پرست شخص قوم سے دھوکا بازی کرتا ہے، 50 لاکھ گھردور کی بات، ایک اینٹ ملک میں نہیں لگائی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، عمران نیازی کی گالیوں کا جواب آپ کو لیپ ٹاپ دیکر دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے ہزارہ کیلئے ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا، جبکہ ہزارہ کیلئے الیکٹرک کمپنی بنانے کا بھی اعلان کردیا۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

Mansehra

Prime Minister