Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعہ پر 2 روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں ہوں گے، انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ
شائع 29 مئ 2022 11:31am

لاہور: پاک بھارت آبی تنازعات پربات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ ہوگیا۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی پاکستانی وفد بھارت روانہ ہوا، وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے۔

انڈس واٹرکمشنر مہرعلی شاہ کے مطابق آبی تنازعہ پر 2 روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں ہوں گے، جس میں آئندہ سیزن میں فلڈ ڈیٹا بھی شیئر کرنے اور بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔

مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا اور اب یہ 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے، اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔

دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر بھارت کے 3 بڑے پراجیکٹ ہیں جن پر پاکستان کو اعتراض ہے، ان میں سے ایک پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور ہیں، کیرو پر کام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پر بھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرے گا۔

پاکستان

lahore

Dialogue