Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز کا پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تصادم کے ذمہ داروں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
شائع 27 مئ 2022 10:07am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تصادم کے ذمہ داروں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درسگاہوں میں ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی لانگ مارچ کے دوران بہترین انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ کو شاباش

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران بہترین انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے سیاسی رفقاء کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیس ، انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے غیرمعمولی حالات میں ڈلیور کیا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ہماری نیک نیتی تھی، اس لئے اللہ تعالیٰ نے بھی ہماری مدد کی، شرپسند عناصر کی توڑ پھوڑ کے باوجود فورس نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

cm punjab

lahore

police

Hamza Shehbaz

pti long march