Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی میں 15 برس کی لڑکی کا ریپ، والد کے ساتھ لوٹ مار

منظور احمد نے پولیس کو بتایا کہ راہگیروں کے آنے پر دونوں افراد اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 06:26pm

پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں مسلح ڈاکو اپنے والد کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس آنے والی لڑکی کا ریپ کرکے فرار ہوگئے۔

چونیاں کے رہائشی منظور احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی 15 برس کی بیٹی اور پانچ برس کے بیٹے کے ساتھ بدھ کی رات کو ایک شادی کی تقریب سے واپس اپنے گاوں آرہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں روک کر لوٹ مار کی اور انہیں باندھ کر ان کی بیٹی کا ریپ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راہگیروں کے آنے پر دونوں افراد اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یہ واقعہ تھانہ صدر پتوکی کی حدود منڈیانوالا میں پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پنجاب فارینزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے تمام شواہد اکھٹے کر لیے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

انسپیکٹر جنرل پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جمعرات کو چونیاں پہنچے۔

انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "چونیاں میں قوم کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایسے واقعات ہمارے معاشرے پر سوالیہ نشان ہیں۔"

پاکستان

punjab

Rape