آزادی مارچ کا معاملہ: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 5 مقدمات درج
مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے معاملے پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پانچ مقدمات درج کرلئے ۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات اسلام پورہ، گلبرگ، شفیق آباد، شاہدرہ اور بھاٹی گیٹ میں درج کئے گئے۔
مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی اور حسان نیازی کے نام مقدمات میں شامل ہیں جبکہ دو ہزار نامعلوم کارکنوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
imran khan
fire
lahore
pti long march
مقبول ترین
Comments are closed on this story.