Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے ریڈ زون میں اہم عمارتوں پر فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

تحریک انصاف کے کارکنوں کو ریڈ زون مںں داخل ہونے سے روکنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی، ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر وزرات داخلہ نے فوج طلب کی۔
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 09:48am

اسلام آباد کے ریڈ زون میں اہم عمارتوں پر فوج تعینات کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ ریڈ زون کے اطراف فوج اور رینجرز کا گشت جاری ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی، ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر وزرات داخلہ نے فوج طلب کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ ریڈ زون کے اطراف فوج اور رینجرز کا گشت جاری ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کرنے کا فصلہ کا گیا، وفاق میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری حساس عمارتوں کی نگرانی کیلئے دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ریڈ زون میں سپریم کورٹ، ایوان صدر، وزیراعظم ہاوس اور وزیراعظم آفس موجود ہیں، پاک سیکرٹریٹ، پاکستان ٹیلی ویژن اور ڈپلومیٹک انکلیوشامل ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون میں فوج طلب کی تھی۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ ریڈ زون میں کسی قسم کا داخلہ برداشت نہیں کیا جائے گا، مظاہرین اور لیڈرز سے درخواست ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ریڈ زون میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوچکا ہے، چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک میں جمع ہونے کی کال دے رکھی ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Pak army

red zone

pti long march