تحریک اںصاف لانگ مارچ برُی طرح نا کام ہوچکا: مریم نواز
نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کرسی کی خاطر ملک میں آگ لگانا چاہتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا کی شدید مذمت کرتی ہوں، پورے پاکستان کے عوام یاسین ملک کے ساتھ ہیں، یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عمران خان سے لانگ مارچ کی تاریخ آگے کرنے کا کہا تھا لیکن عمران خان نے کان تک نہیں دھرے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک اںصاف لانگ مارچ بری طرح نا کام ہوچکا ہے، تمام سکیورٹی اداروں نے احتجاج کے دوران بہترین فرائض انجام دیئے ہیں، عوام نے فتنہ اور فساد کا ساتھ نہیں دیا کیونکہ پاکستان کو اس وقت استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ 25 لاکھ کی بات کرنے والے کے لئے پورے پنجاب سے 250 افراد نہیں نکلے، عمران خان کی آواز پر لوگ سڑکوں پر نہیں آئے کیونکہ وہ کرسی کی خاطر ملک میں آگ لگاناچاہتا ہے جب کہ رانا ثنااللہ نے درست کہا کہ عمران خان 200 بندہ اکٹھا نہیں کرسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز پرویز خٹک اور فواد چوہدری نے ایاز صادق سے رابطہ کیا، آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے رابطہ کیا، عوام کی حمایت نہ ملنے پراب یہ حکومت سے رابطے کررہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فصلہ ہمارے لئے سر آنکھوں پر ہے، عدالت کے فیصلے کے بعد ملک کی صورتحال بہتر ہوئی، نواز شریف نے کہا ہے کسی کے کہنے پر انتخابات نہیں کروائیں گے، مارچ کی نا کامی پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پنجاب میں 2 بچے پل سے گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ عمران کے بچے لندن میں حفاظتی دیوارے کے پیچھے ہیں۔
Comments are closed on this story.