Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 20 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی20 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب...
شائع 25 مئ 2022 02:28pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی20 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی منحرف ارکان کی خالی نشستوں پرالیکشن17جولائی کوہوگا ، ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ17جولائی کوہوگی۔

جبکہ کاغذات نامزدگی 4 سے7جون تک جمع کرائےجاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال11جون تک کی جائےگی۔

امیدواروں کو انتخابی نشانات24 جون کوجاری ہوں گے۔

ECP

اسلام آباد

punjab assembly