لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع نہ کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ
لاہورہائیکورٹ نے جواب جمع نہ کرانے پر پنجاب حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے جواب جمع نہ کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو بھی جواب جمع نہ کروانے پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کو بھی جواب جمع نہ کروانے ہرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ امیربھٹی نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم لاہور ہائیکورٹ بار کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل کی جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔
وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے 2 روز کی مہلت کی چاہیئے،جس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ قانون کے مطابق حکومت کے رائٹس سلب نہیں کرسکتے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ق لیگ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آپ کے کہنے پر نہیں چلے گی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو جواب 2روز پہلے جمع کروانا چاہیئے تھا۔
Comments are closed on this story.