Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

راستوں کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا پورا احساس ہے، حمزہ شہباز

راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات پر معذرت خواہ ہوں، ہم نے پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر پاکستانی کی حیثیت سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 25 مئ 2022 10:57am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا پورا احساس ہے، قوم کو تقسم کرنے کی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات پر معذرت خواہ ہوں، ہم نے پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر پاکستانی کی حیثیت سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے ہیں، بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، دھرنا سیاست یا مارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، یہ شخص اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، قوم کو تقسیم کرنے کی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

cm punjab

imran khan

lahore

Hamza Shehbaz

pti long march