پی ٹی آئی کا آزادی مارچ: اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کا آزادی مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کا آزادی مارچ روکنے کیلئے اہم فیصلے کرلئے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےاسلام آباد جانے والے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے بند کرنےکا حکم#AajNews #LongMarch #PTI pic.twitter.com/eVptzJBPpH
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 24, 2022
ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانےوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
احکامات پرعملدرآمد کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری کردی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی آئی کے تمام افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 16 ایم پی او کے تحت فہرست میں شامل پی ٹی آئی کے تمام افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔
لاہور: وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے#AajNews #HamzaShahbaz pic.twitter.com/KFqZmsKYHC
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 24, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، امن عامہ قائم رکھنے کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں۔
بات اب گالیوں سے بڑھ کر گولیوں تک آ چکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بات اب گالیوں سے بڑھ کر گولیوں تک آ چکی ہے، پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی پی ٹی آئی آرگنائزر کے ہاتھوں شہادت ملک میں فساد برپا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔
بات گالیوں سے بڑھ کر گولیوں تک آچکی ہے۔کانسٹیبل کمال کا PTI کارکن کے ہاتھوں قتل فساد پھیلانے کی سازش ہے۔قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کا راستہ آہنی ہاتھوں سے اب بھی نہ روکا تو یہ فتنہ پورے ملک میں پھیلے گا۔شہید کمال احمد کے اہلخانہ کو انصاف کا یقین دلاتا اور سلام پیش کرتا ہوں۔
— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) May 24, 2022
حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر آئین اور قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کا راستہ اب بھی نہ روکا تو یہ فتنہ پورے ملک میں پھیلے گا، میں واضح کردوں کہ ان ریاست مخالف کارروائیوں کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کانسٹیبل کمال شہید کے اہلخانہ کو نہ صرف انصاف کی فراہمی کا یقین دلاتا ہوں بلکہ ان کی والدہ کو خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے بہادر سپوت کو جنم دیا۔
Comments are closed on this story.