Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عمران خان عوام کوانتشار کیلئے اکسا رہے ہیں: عطا تارڑ

لاہور: مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، عمران خان...
شائع 24 مئ 2022 12:31pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

لاہور: مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، عمران خان عوام کوانتشار کیلئے اکسا رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، عمران خان پشاورمیں بیٹھ کرمارچ کی قیادت کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے، اطلاعات ہیں کہ لانگ مارچ کےشرکاء کےپاس اسلحہ بھی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نےمعیشت اور امن وامان کا بیڑاغرق کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ کرنےوالا ہی لانگ مارچ کررہا ہے، عمران خان ملک کواپنی انا کی بھینت چڑھانا چاہتے ہیں۔

پاکستان

lahore