Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی نامزدگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے اعظم نذیر تارڑ کی بطور قائد ایوان تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
شائع 23 مئ 2022 03:07pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیئے گئے جبکہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

وفاقی وزیرقانونی اعظم نذیر تارڑ کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی نامزدگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے اعظم نذیر تارڑ کی بطور قائد ایوان تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

دوسری جانب سینیٹر یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد ہوگئے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے سید یوسف رضا گیلانی کی بطور پارلیمانی لیڈر نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اسلام آباد

Senate election

Senator

nominate

law minister