جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا: مولانا فضل الرحمان
پشاور: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا میں کمزور اور مظلوم جمہوریت ہے، دنیا بھر میں کمزور قوموں کے حقوق پامال ہوتے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، تقسیم درتقسیم عوام کی خوشحالی کیلئےنہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی منشاء کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے ، عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ تقسیم درتقسیم ہوجائے، طاقتور کمزورقوموں پراپنےفیصلےمسلط کرتی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام کیخلاف منتخب نمائندے بھی پشیمان ہیں، قبائلی عوام کی ترقی کیلئےمزید اقدامات کرنا ہونگے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ بے گھرقبائلیوں کوچھت کی فراہمی یقینی بنائی جائے، فاٹا انضمام کےوقت میں نےکہا تھا کہ عوام سے پوچھ لو، 5 سال میں قبائلی علاقہ فرانس اورپیرس بن گیاہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا قبائلی عوام انضمام کوقبول کرتےہیں؟ عوام کوانضمام قبول ہےتوپھر ٹھیک ہے۔
Comments are closed on this story.