Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ دیر بعد، اسمبلی کے اطراف کرفیو کا سماں

پولیس نے اسمبلی ملازمین کو بھی ایوان میں جانے سے روک دیا جبکہ پولیس اور ملازمین کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔
شائع 22 مئ 2022 11:17am

لاہور: پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ دیربعد ہوگا، پنجاب اسمبلی کے اطراف کرفیو کا سماں ہے، پولیس نے اسمبلی ملازمین کو بھی ایوان میں جانے سے روک دیا جبکہ پولیس اور ملازمین کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔

اسپیکر پرویزالٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہورہا ہے جس کے ایجنڈے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایوان میں آج ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ اہلکاروں نے اسمبلی ملازمین کو بھی ایوان میں جانے سے روک دیا ہے۔

پولیس اور اسمبلی ملازمین کے درمیان تکرار ہوئی جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ملازمین کو دھکے بھی دیئے۔

ادھر اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے ارکان کو اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں منتخب ارکان کو کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے، حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

lahore

punjab assembly

police

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly

curfew