Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ پولیس نے پنجاب اسمبلی کے تمام دروازے بند کردیئے اور ملازمین کو اندر جانے سے بھی روک دیا۔
اپ ڈیٹ 22 مئ 2022 10:34am

لاہور: پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ تمام دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا اور اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔

پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے تمام دروازے بند کردیئے گئے جبکہ پولیس نے ملازمین کو اندر جانے سے بھی روک دیا۔

خیال رہے کہ اسیکر پرویزالٰہی نے آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کررکھا ہے، اجلاس ساڑھے 12 بجے ہوگا، پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے ۔

اسپیکر پرویزالٰہی کی ارکان کو اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے ارکان کو اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ارکان 12 بجےپنجاب اسمبلی پہنچے، دیکھتے ہیں منتخب ارکان کو کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے، حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

پولیس کے پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کے گھروں پر چھاپے

ادھر پولیس نے رات گئے پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کے گھروں پر چھاپے مارے اور ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس دیواریں پھلانگ کر گھروں کے اندر داخل ہوئی۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکریٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

lahore

punjab assembly

police

Situation