آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈاکٹراکبر ناصرخان اس سے قبل نیکٹا میں تعینات تھے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس احسن یونس کوعہدے سے ہٹاکرڈاکٹراکبرناصرخان کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔
آج نیوز کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فیکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس کوتبدیل کرتےہوئے ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی ہیں۔
تاہم نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹراکبر ناصرخان اس سے قبل نیکٹا میں تعینات تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کی وجہ سندھ ہاؤس پر حملہ اور پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن بنا۔
علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں۔
تاہم سہیل ظفرچھٹہ کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کردی گئی۔
اسلام آباد
IG Islamabad
islamabad police
مقبول ترین
Comments are closed on this story.