Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرگودھا اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

حمزہ شہباز نے ایم ایس اور انچارج ڈاکٹروں کی سرزنش کی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
شائع 20 مئ 2022 09:34am

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سرگودھا اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون کے جاں بحق ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس اور انچارج ڈاکٹروں کی سرزنش کی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گزشتہ رات ڈی ایچ کو اسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولا ت کا جائزہ لیا۔

وارڈ میں روتی ہوئی ایک خاتون نے شکایت کی کہ میری والدہ کو 2 گھنٹے تک کسی ڈاکٹر نے اٹینڈ نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا، جس پر وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے خاتون سے اظہار ہمدردی کی اور ایم ایس و انچارج ڈاکٹر کی سخت سرزنش کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن مریض کی جان بچانے کیلئے کوشش کرنا ڈاکٹرز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

حمزہ شہباز نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن مں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتال میں داخل ایک مریض بچے کو مکمل صحت یاب ہونے تک ڈسچارج نہ کرنے کا حکم دیا۔

cm punjab

lahore

take notice

Hamza Shehbaz