Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عابد شیر علی 4 سال بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

عابد شیرعلی قومی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے، ایئرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
شائع 19 مئ 2022 03:43pm

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر توانائی عابد شیر علی 4 سال بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عابد شیرعلی قومی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے، ایئرپورٹ پر لیگی کارکنوں نے عابد شیر علی کا استقبال کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پارٹی قائد نوازشریف کو ناجائز مقدمات بنا کرملک سے نکالا گیا، بہت جلد وہ بھی وطن واپس پہنچ جائیں گے، جے آئی ٹی بنا کر پارٹی قائد نواز شریف کو غلط سزائیں دی گئیں، اس سارے اسکینڈل کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

گزشتہ حکومت پرتنقید کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان نے بجلی، چینی اور آٹے سمیت سب کچھ مہنگا کردیا، اب ایک مہینے میں عمران حکومت کا سارا ملبہ ہماری حکومت پر ڈالنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔

london

Nawaz Sharif

lahore

abid sher ali