پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش نیا سنگ میل عبور کرگئی، اسد عمر
ڈالر 200 کی حد سے تجاوز کرگیا، جاگو پاکستانیوں، نکلو پاکستان کی خاطر، ملک بچانے کا وقت آگیا ہے، رہنماء پی ٹی آئی
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش نیا سنگ میل عبور کرگئی۔
تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کرگئی۔
اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو شری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی ... ڈالر 200 کی حد سے تجاوز کر گیا. جاگو پاکستان. نکلو پاکستان کی خاطر. ملک بچانے کا وقت ہے.#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 19, 2022
اسد عمر نے کہا کہ ڈالر 200 کی حد سے تجاوز کرگیا، جاگو پاکستانیوں، نکلو پاکستان کی خاطر، ملک بچانے کا وقت آگیا ہے۔
پاکستان
اسلام آباد
Sri Lanka
Asad Umer
مقبول ترین
Comments are closed on this story.