ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا
اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ہونے پر شہروں میں 8 اور دیہات میں 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جانے لگی۔
آج نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار447 میگاواٹ جبکہ کل طلب26 ہزار500 میگاواٹ سے زائد ہے۔
تاہم بجلی شاٹ فال کی کم ہونے کا دورتک کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شارٹ فال 5 ہزار53 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
شہری علاقوں میں 5 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہات میں 10 گھنٹوں سے زائد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
تاہم شہریوں کا ماننا ہے کہ صاحب اقتدارسیاست میں مصروف ہونے کے باعث عوامی مسائل کی سوچ سے عاری ہیں۔
پاورڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی بجلی گھروں سے ساڑھے 11 ہزار ،پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار868، تھرمل پاور 1ہزار104 مل رہی ہے۔
ونڈ ذرائع سے 1ہزار260 میگاواٹ پیدا کی جارہی ہے جبکہ سورج سوا نیزے پر ہونے کے باوجود سولرسے بجلی کی پیداوار صفر ہے۔
Comments are closed on this story.