Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمانوئل میکرون کی یو اے ی کے نومنتخب صدر سے ملاقات

ایمانوئل میکرون نے شیخ خلیفہ کے انتقال کے بعد شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیت کا اظہار کیا
شائع 16 مئ 2022 09:46am
فوٹو ــــ رائٹرز
فوٹو ــــ رائٹرز

ابوظہبی: فرانسیسی صد ایمانوئل میکرون کی متحدہ عرب امارات کے نئے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے مملکت کے دورے کے دوران ملاقات ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس ماہ دوبارہ منتخب ہونے والے ایمانوئل میکرون نے شیخ خلیفہ کے انتقال کے بعد شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیت کا اظہار کیا، جو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

تاپم عرب میڈیا نے بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت امریکی نائب صدر کملا ہیرس، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی بھی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ صدر جو بائیڈن سمیت اعلیٰ امریکی حکام نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے 73 سال کی عمر میں انتقال کر جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران تھے جبکہ وہ جمعہ کو 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

UAE

Joe Biden

ابوظہبی

Emmanuel macron

USA