پی سی بی کا قذافی اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے بعد قذافی اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اپ گریڈیشن کا فیصلہ 2025کی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کومدنظررکھ کرکیا گیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے پیش نظر کراچی، لاہوراور راولپنڈی اسٹیڈیمز کو آئی سی سی کے مطلوبہ معیار کے مطابق ڈھالنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا،شائقین کی سہولت کیلئے نئی کرسیاں لگائی جائیں گی ،ڈریسنگ رومز نئے بنائے جائیں گے اوراسٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے اسٹیڈیم کے داخلی راستوں کو بہتر بنایا جائے گا ،اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشنز کیلئے ابتدائی پیپر ورک پرکام جاری ہے حتمی شیپس کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیا جائے گا ۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی اس پلان کے تحت اپ گریڈ کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.