Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ایک سازشی میر جعفر کی شکل میرے دل پر لکھی ہے: عمران خان

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ایک سازشی میر جعفر کی شکل میرے دل پر لکھی ہے اس لئے چیف جسٹس پاکستان سے کہتا ہوں کہ صدر نے جو خط لکھا اس پر کمیشن بنا کر اوپن کورٹ میں سماعت کرائیں.
شائع 13 مئ 2022 09:24pm
ایک بیٹسمین اچھا بیٹسمین نہیں بن سکتا جب تک تیز بالر سے خوف دور نہیں کرتا۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
ایک بیٹسمین اچھا بیٹسمین نہیں بن سکتا جب تک تیز بالر سے خوف دور نہیں کرتا۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان ٹھریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ ایک ایک سازشی میر جعفر کی شکل میرے کے دل پر لکھی ہے۔

مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے شوکت ترین کو ان لوگوں کے پاس بھیجا جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں، شوکت ترین سے کہا کہ انہوں بتاؤ کہ کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو ملک تباہی کی طرف جائے گا لیکن افسوس یہ سازش نہیں روکی گئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ایک سازشی میر جعفر کی شکل میرے دل پر لکھی ہے اس لئے چیف جسٹس پاکستان سے کہتا ہوں کہ صدر نے جو خط لکھا اس پر کمیشن بنا کر اوپن کورٹ میں سماعت کرائیں تاکہ پتہ چلے کہ میر جعفر اور میرصادق نے کن کے ساتھ مل کر سازش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بلاول امریکا جائے گا، امریکی سیکیورٹی ایجنسیز نے اس کا ٹیلی فون اس وقت ریکارڈ کیا جب اس کی والدہ بتارہی تھی کہ کن کن ممالک میں پیسے پڑے ہیں، یہ جب وہاں جائے گا تو صرف ایک چیز مانگے گا کہ ہمیں پیسے دے دو ورنہ عمران خان واپس آجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو میں بہت اچھی طرح جانتا ہوں، امریکی ہر مدد کی ایک قیمت لیتے ہیں، انکی قیمت پاکستان کی آزادی ہوگی، وہ کہیں گے کہ پاکستان کے اڈے چاہیئے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی جنرل بڑا جنرل نہیں بن سکتا جب تک موت کا خوف ختم نہ کردے، ایک بیٹسمین اچھا بیٹسمین نہیں بن سکتا جب تک تیز بالر سے خوف دور نہیں کرتا اور خوف کی زنجیریں نہ توڑنے والی قوم بڑی قوم نہیں بن سکتی اس لئے جب اسلام آباد بلاؤں تو خوف کی زنجیریں توڑ کر آنا کیونکہ عوام کو سیاست نہیں بلکہ انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں۔

imran khan

Mardan

PTI jalsa