Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمیز راجہ نے بورڈ حکام کو اپنے اخراجات ویب سائٹ پر جاری کرنے سے روک دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے اخراجات ستمبر 2021 کے بعد سامنے نہ آ سکے ۔
اپ ڈیٹ 13 مئ 2022 09:57am

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین رمیزراجہ نے بورڈ حکام کو اپنے اخراجات ویب سائٹ پرجاری کرنے سے روک دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے اخراجات ستمبر 2021 کے بعد سامنے نہ آ سکے ۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے اپنےاخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرنے سے روک دیا ۔

رمیز راجہ کے ستمبر کے ابتدائی دنوں کے اخراجات اپ ڈیٹ ہوئے اخراجات منظر عام پر آنے کے بعد رمیز راجہ نے حکام کو پیغام بھجوایا کہ ان کے اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر نہ لگائی جائے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے قانونی اور آئینی طور پر اخراجات جاری کرنا ضروری نہیں ہیں ،چیئرمین کی صوابدید ہے کہ اخراجات جاری کریں یا نہ کریں ،احسان مانی کے دور میں چیئرمین کے اخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کےا جاتے تھے ۔

PCB

lahore

PCB chairman

ramiz raja