کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق صدر میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے قریب ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاا جا رہا ہے جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے سبب اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے صدر میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے جب کہ سول اور جناح اسپتال میں دھماکے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
کراچی پولیس چیف کے مطابق دھماکے کےمقام سے بال بیرنگ ملے ہیں، اندیشہ ہےدھماکا آئی ای ڈی کے ذریعےکیا گیا ہے، حتمی نوعیت بی ڈی ایس رپورٹ کےبعد ہی پتہ چلے گی۔
آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی جس میں ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے آئی ای ڈی موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوا ہے جب کہ کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.