اورنج لائن:کراچی میں بسوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے: شرجیل میمن
کراچی: شہر قائد کیلئے چین سے آنے والی بسوں کے معائنے کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ اطلاعات شرجیل میمن کراچی بندر گاہ پہنچ...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ اورنج لائن منصوبے کیلئے کراچی میں بسوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، 49 بسیں پہنچ چکی، 20 جون تک تمام بسیں پہنچ جائیں گی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر محنت سعید غنی نے چین سے پہنچنے والی بسوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے اقدام کے بعد کراچی میں بسوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، 49 بسیں پہنچ گئی ہیں، مکمل بسیں 20 جون تک کراچی پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو اچھی اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سعید غنی نے کہا کہ کافی عرصہ سے یہ منصوبہ طوالت کا شکار تھا، بہت جلد بسیں شہر کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔
پاکستان
karachi
sindh
مقبول ترین
Comments are closed on this story.