Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کیخلاف وی لاگز پر پابندی عائد کردی

رپورٹ: طارق خان لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ ایپل پر...
اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 02:56pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ ایپل پر سماعت، حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری، عدالت نے ججز کیخلاف وی لاگز پر پابندی عائد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔

بنچ کے سربراہ نے کہا کہ درخواست کے ہمراہ منسلک دستاویزات کا باہمی ربط نہیں، انٹرا کورٹ اپیل میں بہت سارے سقم ہیں، بہتر ڈرافٹنگ نہ ہونے کے باوجود اپیل مسترد نہیں کی، عدالت نے متعلقہ دستاویزات اور اٹارنی جنرل کی رپورٹ اپیل کے ہمراہ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے اظہر صدیق پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کیلئے وی لاگ کیوں ہو رہے ہیں، اگر کسی وکیل نے وی لاگ کیا تو اس کا لائسینس پہلے معطل کریں گے، کارروائی بعد میں۔۔بس بہت ہو گیا اب برداشت نہیں کیا جائیگا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کہا کہ آپ سب کو بتا دیں کہ وہ پوری طرح محتاط رہیں، اگر ادارے نہیں رہیں گے تو کچھ نہیں رہے گا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت سترہ مئی تک ملتوی کردی۔

پاکستان

lahore

Lahore High Court