Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹلی میں 4 پاکستانی نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حادثہ اطالوی شہر میلان کے قریب موٹر وے پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی کو تورینو نامی شہر سے میلان کی سمت جاتے ہوئے ایک وین نے کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر مسل کر رکھ دیا۔
شائع 11 مئ 2022 09:53pm
حادثہ میلان شہر سے 30 کلومیٹر تورینو شہر کی جانب پیش آیا۔  فوٹو — فائل
حادثہ میلان شہر سے 30 کلومیٹر تورینو شہر کی جانب پیش آیا۔ فوٹو — فائل

اطالوی شہر میلان کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

میلان شہر کے قریب موٹر وے پر خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 پاکستانی نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کو تورینو نامی شہر سے میلان کی سمت جاتے ہوئے ایک وین نے کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر مسل کر رکھ دیا۔

حادثہ میلان شہر سے 30 کلومیٹر تورینو شہر کی جانب پیش آیا جہاں زخمیوں کو فلفور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے 5 ایمبولینس اور 2 ہیلی کاپٹر بھی موقع پر پہنچے لیکن گاڑی میں سوار چار پاکستانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

اطالوی پولیس کے مطابق ریسکیو عملے نے دو افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی شناخت جاری ہے۔

overseas Pakistanis

traffic accident

Italy