Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامشورو: سن کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم، 15 مسافر جاں بحق

رپورٹ: فہد جانوری جامشورو: سن کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے
اپ ڈیٹ 11 مئ 2022 07:54pm
Photo Courtesy: Fahad Janwri
Photo Courtesy: Fahad Janwri

رپورٹ: فہد جانوری

جامشورو: سن کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 15 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے حیدرآباد جانے والی مسافر وین مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر المناک حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں مانجھند ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کی اطلاع پر رسیکو ٹیم اور مقامی افراد نے لاشوں کو وین سے نکال کر مانجھند ہسپتال منتقل کیا۔

جب کے جائے وقوعہ پر ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ اور ڈپٹی کمشنر فریدالدین مصطفی پہچ گئے۔

دوسری جانب مانجھند ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث زخمیوں کو جامشورو اور حیدرآباد ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین لاڑکانہ سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی تب وہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

پاکستان

sindh

jamshoro